• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 9652

    عنوان:

    میرے دوست نے مجھ سے ایک سوال کیا جس کا جواب آپ ہی دے سکتے ہیں۔ میرا آپ سے سوال ہے کہ جب شہید زندہ ہوسکتا ہے تو حضور باک کیوں نہیں ہوسکتے، برائے مہربانی اس کا جواب دیں۔

    سوال:

    میرے دوست نے مجھ سے ایک سوال کیا جس کا جواب آپ ہی دے سکتے ہیں۔ میرا آپ سے سوال ہے کہ جب شہید زندہ ہوسکتا ہے تو حضور باک کیوں نہیں ہوسکتے، برائے مہربانی اس کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 9652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2253=2053/د

    زندہ ہوسکتا ہے سے آپ کی کیا مراد ہے؟ وضاحت کے ساتھ لکھیں، جہاں تک حیاتِ برزخی کا تعلق ہے تو شہدائے کرام کو حیات برزخی حاصل ہوتی ہے، جیسا کہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے اور حضراتِ انبیائے کرام علیہم السلام کو اُن سے بھی قوی حیات برزخی حاصل ہوتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند