• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 68070

    عنوان: کسی زندہ یا مُردہ بزرگ کے توسُّل سے دعا كرنا كیسا ہے؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ کیا میں بزرگوں کی قبروں کے پاس یہ کہہ سکتاہوں ؟ ”اے اللہ !اس بزرگ کے وسیلے سے میری فلاں اور فلاں ضرورت پوری کردیجئے “۔

    جواب نمبر: 68070

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1222-1263/L=11/1437

    کسی زندہ یا مُردہ بزرگ کے توسُّل سے دعا کرنے کی اجازت ہے؛ اس لیے آپ کسی بزرگ کی قبر کے پاس جاکر مذکورہ بالا طریقے پر دعا کرسکتے ہیں، واضح رہے کہ اگر قبر کے پاس ہاتھ اٹھا کر دعا کرنی ہوتو رخ قبلہ کی طرف کرلینا چاہیے تاکہ صاحبِ قبر سے سوال کا ایہام پیدا نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند