• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 64464

    عنوان: وفات کے بعد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم كے لیے نماز کا حکم

    سوال: اس وقت (پردہ فرمانے کے بعد ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نماز فرض ہے یا واجب یا نفل ؟

    جواب نمبر: 64464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 629-622/Sn=7/1437 فرض اورواجب وغیرہ کے ذریعے احکامِ تکلیفیہ کی درجہ بندی کی جاتی ہے،اور اِن کا محل دنیا ہے،دنیا سے جانے کے بعد آدمی ان احکام کا مکلف نہیں رہتا؛ آخرت دار الجزاء ہے دار العمل نہیں ہے؛ البتہ بعض روایات میں انبیاء کا بعد وفات بھی نماز پڑھنا ثابت ہے؛ لیکن یہ اس لئے نہیں کہ وہ اس کے مکلف ہیں ؛بلکہ یہ ان کا اختیاری عمل ہے جس کی توفیق من جانب اللہ انھیں عطا ہوتی ہے۔ عن أنس بن مالک قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: الأنبیاء في قبورہم أحیاء یصلون، رواہ أبو یعلی والبزار، ورجال أبی یعلی ثقات (مجمع الزوائد،رقم:۱۳۸۱۲ باب ذکر الأنبیاء صلی اللہ علیہ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند