• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 149094

    عنوان: ايسا كهنا كه ’’ولادت ہر انسان کی ہوتی ہے اس لئے آپ کا دوسروں سے امتیاز سامنے نہیں آتا ہے‘‘ كيسا ہے؟

    سوال: ایک مولانا صاحب جو کہ علوم درسیہ کے فاضل ہیں نے دورانِ تقریر جوشِ خطابت میں آکر یہ کہاولادت ہر انسان کی ہوتی ہے بلکہ ہر جاندار کی، اس لئے آپ کا دوسروں سے امتیاز سامنے نہیں آتا ہے ۔اس پر چند دیگر اہل علم نے اعتراض کیا یہ الفاظ شان نبوت کے لائق نہیں،لیکن مولانا مذکور اپنی بات پر ڈٹ گئے ، اب آپ ہماری رہنمائی فرمائیں کہ یہ الفاظ درست ہیں یا نہیں۔

    جواب نمبر: 149094

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  537-538/B=6/1438

    مقرر صاحب نے دوران تقریر جو بات فرمائی وہ صحیح نہیں ہے یہ ان کی جہالت اور کم علمی کی بات ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی بشر تھے جس طرح بشر کی پیدائش ہوتی ہے آپ کی پیدائش حضرت آمنہ کی بطن سے ہوئی تھی، لیکن آپ کی جو خصوصیات ظاہر ہوئیں دوسرے انسانوں کو ظاہر نہ ہوئیں یہ خود امتیاز کی دلیل ہے آپ کو بھی اللہ نے دو آنکھیں دی ہمیں بھی دو آنکھیں دیں مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں اللہ کے فرشتوں کو دیکھتی تھیں ہماری آنکھوں میں یہ خصوصیت نہیں، آپ کو بھی اللہ نے ہاتھ میں انگلیاں عطا فرمائیں ہمیں بھی عطا فرمائیں مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی سے بہ طور معجزہ چاند دو ٹکڑے ہوئے چشمہ کی طرح انگلی سے پانی نکلا مگر ہماری انگلی میں یہ خصوصیت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند