• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 26280

    عنوان: کیا مرُدے سنتے ہیں؟

    سوال: کیا مرُدے سنتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2628001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2450=895-11/1431

    سماع ثابت ہے، جس کا حاصل یہ ہے کہ کوئی خارج سے آواز اللہ پاک اپنی قدرت سے مُردوں کو سنادے کہ جس میں نہ صاحب صوت کو کچھ دخل ہو اور نہ میت کو ہو، تو ایسا ہونا بداہةً بالکل ممکن ہے، اللہ تعالیٰ قادر مطلق کی قدرت سے خارج نہیں۔ شواہدِ کثیرہ اس پر صاف دلالت کرتے ہیں، مثلاً قبرستان میں داخل ہونے کی دعاء میں مُردوں کو مخاطب کرکے سلام کی مشروعیت، اسی طرح بعد دفن لوٹنے والوں کے جوتوں کی آواز کا مُردہ کو سنائی دینا وغیرہ حدیث شریف سے ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند