• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 40728

    عنوان: واقعہ معراج

    سوال: معراج کی شب حضرت موسی علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کون سے آسمان پر ملے؟ ا ور کیا حضرت موسی علیہ السلام نے نمازیں کم کروانے کی درخوست کی؟یہ واقعہ ہمیں کون سی مستند کتابوں میں ملتا ہے؟

    جواب نمبر: 40728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1647-1270/B=9/1433 شب معراج میں حضرت موسی علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھٹے آسمان پر ملے تھے۔ جی ہاں، حضرت موسی علیہ السلام نے نمازیں کم کرانے کی درخواست کی تھی، یہ واقعہ بخاری شریف اور مسلم شریف جو حدیث کی سب سے صحیح اور معتبر کتابیں ہیں ان میں موجود ہیں۔ مشکاة شریف ص:۵۲۶ پر بھی یہ معراج کا واقعہ مذکور ہے۔ بخاری ومسلم کی حدیث اس میں مذکور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند