• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 172923

    عنوان: جب منكر نكیر سوال كرتے ہیں تو كیا آپ ﷺ بنفس نفیس تشریف لاتے ہیں؟

    سوال: جب ایک مومن کی قبر میں منکر نکیر سوال کرتے ہیں تو اس وقت قبر میں حضوربنفس نفیس وہاں حاضر ہوتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 172923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1331-1130/D=12/1440

    قبر میں منکر نکیر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سوال کریں گے۔ ما کنت تقول فی ہذا الرجل؟ یعنی تم ان صاحب کے بارے میں کیا کہتے ہو تو مومن شخص جواب دے گا وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ (مشکاة ، ص: ۳۲)

    اس سوال و جواب کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود بنفس نفیس وہاں تشریف فرما نہ ہوں گے بلکہ بعض علماء نے فرمایا کہ سوال کرنے والے فرشتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر دکھلاکر سوال کریں گے۔ قال فی المرقاة: قیل یصوّر صورتہ علیہ الصلاة والسلام فیشار الیہ۔ مرقاة، ص: ۳۲۰۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند