• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 57692

    عنوان: قرب قیامت کے وقت نزول عیسی علیہ السلام کے بارے میں کیا کوئی اختلاف ہے ؟اگر اختلاف ہے تو صحیح قول کون سا ہے ؟

    سوال: قرب قیامت کے وقت نزول عیسی علیہ السلام کے بارے میں کیا کوئی اختلاف ہے ؟اگر اختلاف ہے تو صحیح قول کون سا ہے ؟

    جواب نمبر: 57692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 273-263/H=4/1436-U ”حیات مسیح اور ان کے نزول پر اہل اسلام کا اتفاق ہے کسی کا اختلاف نہیں، معتزلہ بھی متفق ہیں کیونکہ احادیث متواترہ سے ثابت ہے، صرف فلاسفہ اور ملاحدہ کا اختلاف ہے اھ اسلام اور قادیانیت کا تقابلی مطالعہ (موٴلفہ حضرت مولانا عبد الغنی پٹیالوی رحمہ اللہ) اس عنوان کے تحت آٹھ معتبر ومستند حوالوں سے حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول پر اجماع امت کو ثابت فرمایا ہے، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو مذکورہ بالا کتاب کا ص۱۸۸، ۱۸۹، فلاسفہ وملاحدہ کا اختلاف کرنا بالکل لا یعبأ بہ اور غیر معتبر درجہ میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند