عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 604691
جمعہ كے دن یا رمضان میں وفات پانے والوں كو عذاب ہوتاہے یا نہیں؟
سوموار۔ ۱۹اپریل ۲۰۲۱سماج میں عام ہے کہ جمعہ کے دن یا ماہ رمضان میں وفات پانے والے سے حساب و کتاب نہیں ہوتا ۔ڈائرکٹ یہ جنت جاتے ہیں۔ کہاں تک یہ صحیح بات ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں دیں۔ جواب کا منتظر
جواب نمبر: 604691
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1116-243/H=10/1442
اگر کوئی موٴمن ماہِ رمضان المبارک یا جمعہ کے دن وفات پائے تو قیامت تک اس کے اوپر سے عذابِ قبر ہٹا دیا جاتا ہے۔ قولہ (ویأمن المیت من عذاب القبر الخ) قال اہل السنة والجماعة عذاب القبر حق وسوٴال منکر و نکیر وضغطة القبر حق لٰکن ان کان کافرا فعذابہ یدوم الیٰ یوم القیامة ویرفع عنہ یوم الجمعة وشہر رمضان ․․․․․․․․ والموٴمن المطیع لا یعذب الخ ۔ ردالمحتار: 3/44 ، آخر باب الجمعة وقبیل باب العیدین (مطبوعہ زکریا) ”ڈائرکٹ یہ جنت جاتے ہیں“ اس کی صراحت نہیں ملی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند