• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 31770

    عنوان: اگر کوئی بندہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات فی قبر مانتا ہے لیکن اعادہ روح نہیں مانتا تو وہ اہل سنت والجماعت ہو گا یا نہیں؟

    سوال: اگر کوئی بندہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات فی قبر مانتا ہے لیکن اعادہ روح نہیں مانتا تو وہ اہل سنت والجماعت ہو گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 31770

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 820=524-6/1432 جمہور اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیائے کرام اپنی اپنی قبروں میں جسد عنصری کے ساتھ حیات ہیں، اس پر دلائل حد تواتر کو پہنچے ہوئے ہیں، اس کے خلاف عقیدہ رکھنے والا گمراہی پر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند