• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 602601

    عنوان:

    کیا نا امید ہونا حقیقی کفر ہے ؟

    سوال:

    کیا نا امید ہونا حقیقی کفر ہے ؟

    جواب نمبر: 602601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:480-401/N=7/1442

     اللہ تعالی کی رحمت سے نا امیدی علی الاطلاق کفر نہیں ہے؛ بلکہ اگر ناامیدی کے ساتھ اللہ تعالی کی رحمت کی وسعت کا انکار ہو تو یہ کفر ہوگا اور عام طور پر مسلمان کے ذہن میں نا امیدی کے ساتھ اللہ کی رحمت کی وسعت کا انکار نہیں ہوتا؛ لہٰذا اللہ تعالی کی رحمت سے ناامیدی عام حالات میں گناہ کبیرہ ہے، کفر نہیں ہے (روح المعانی، ۱۳: ۴۴، ۴۵، مطبوعہ: مصر، موسوعہ فقہیہ، ۷: ۲۰۰، ۲۰۱، مطبوعہ: کویت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند