• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 42208

    عنوان: سلام سوال یہ ہے کی کیا محمد (ص)قبر مے زندہ ہے؟بعضے علما کا کہنا ہے کے محمد (ص ) قبر مے سنتا ہے نماز بڑتا ہے وہ غیرہ.حیاتی نبی کے بارے مے تفسیر کرے.

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں زندہ ہیں ؟بعض علما کا کہنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں سنتے ہیں ، نماز پڑھتے ہیں وغیرہ ۔ براہ کرم، حیاتی نبی کے بارے میں تفصیل سے بتائیں ۔

    جواب نمبر: 42208

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1635-1130/L=1/1434 روضہٴ اقدس کے پاس سلام کرنے والوں کے سلام کا سننا نیز انبیاء علیہم السلام کا قبروں میں نماز پڑھنا احادیث سے ثابت ہے، ”عن أبي ہریرة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: مَنْ صَلَّی عَلَیَّ عِنْدَ قَبْرِی سَمِعْتُہُ ، وَمَنْ صَلَّی عَلَیَّ نَائِیاً أُبْلِغْتُہُ “ (مشکاة: ۸۷) اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے ”الأنبیاء أحیاء في قبورہم یصلون“ انبیا اپنی قبروں میں زندہ ہوتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں، علامہ سخاوی نے مختلف طرق سے اس کی تخریج کی ہے اور امام مسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ میں شب معراج میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے گذرا وہ اپنی قبر میں کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے، نیز مسلم ہی کی روایت سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ ”میں نے حضرات انبیاء علیہم السلام کی ایک جماعت کے ساتھ اپنے آپ کو دیکھا تو میں نے حضرت عیسیٰ اور حضرت ابراہیم علی نبینا وعلیہما الصلاة والسلام کو کھڑے ہوئے نماز پڑھتے دیکھا“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند