• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 172480

    عنوان: مجھے ہر وقت وسوسہ لگتا ہے کہ میں نے کفر سرزد کر دیا ہے‏، كیا اس سے كفر لازم آتا ہے؟

    سوال: مجھے شدید وسوسہ آتے ہیں، اس لئے مجھے ہر وقت لگتا ہے کہ میں نے کفر سرزد کر دیا ہے، اب میرے دماغ میں ہر وقت یہ بات رہتی ہے کہ کیا پتا میں مسلم نہیں رہی۔ میری عبادت میں مسئلہ ہوتا ہے۔ کیا ہر وقت یہ سوچنے سے کفر ہوتا ہے؟ کیونکہ ایمان کی شرط یقینی ہے؟

    جواب نمبر: 172480

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1432-1232/L=01/1441

    محض کفریہ خیالات کے آنے سے ایمان زائل نہیں ہوتا؛ اس لئے آپ اس کی فکر نہ کریں؛ البتہ جب اس طرح کے خیالات آئیں تو أعوذ باللہ پڑھ کر اس جانب سے توجہ ہٹا لیا کریں۔ عن أبي ہریرة رضي اللہ عنہ قال: قال رسو اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”یأتی الشیطان أحدکم فیقول: من خلق کذا؟ من خلق کذا؟ حتی یقول: من خلق ربک؟ فإذا بلغہ فلیستعذ باللہ ولینتہ“ (مشکاة المصابیح: ۱۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند