• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147943

    عنوان: کیا قیامت تک کے احوال لکھ دیے گئے ہیں؟

    سوال: ہم نے تمہارے پیدا ہونے سے لیکر(ماں کے رحم میں روح ڈالنے سے لے کر) قیامت تک کہ اعمال لکھ دیے ہیں ،اس قول میں کتنی صداقت ہے قران اور حدیث کی رو میں وضاحت کریں شکریہ

    جواب نمبر: 147943

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 400-300/sd=5/1438

     یہ بات بالکل صحیح ہے، اللہ تعالے نے ہر انسان کے اعمال لوح محفوظ میں لکھ دیے ہیں، لیکن اس کی وجہ سے انسان کا مجبور ہونا لازم نہیں آتا، اس لیے کہ اللہ تعالی نے یہ بھی لکھ دیا ہے کہ انسان اس دنیا میں جو بھی کرے گا، وہ اپنے اختیار سے کرے گا، باقی اس مسئلے میں زیادہ غور نہیں کرنا چاہیے، حدیث میں اس سے منع کیا گیا ہے، بس اجمالی طور پر اتنا عقیدہ رکھنا کافی ہے کہ انسان اس دنیا میں جو کچھ کرتا ہے، وہ سب پہلے ہی سے اللہ تعالی کے علم میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند