• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 608045

    عنوان:

    بیوی سے اللہ و رسول کے بعد سب سے زیادہ محبت کرتا ہوں حتی کہ اصحاب رسول سے زیادہ

    سوال:

    عنوان : آپ دلیل کے ساتھ اسکا جواب دے

    سوال : حضرات گرامی ایک اہم مسئلہ معلوم کرنا ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے محبت کرتا ہے اور ان کے درمیان میں جھگڑا ہو جاتا ہے اور پھر بیوی کے ماں باپ بھی آ جاتے ہیں اور شوہر بیوی کے ماں باپ کو یقین دلانے کے لیے یہ کہہ دے کہ میں آپ کی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتا ہوں اور جبکہ حقیقت میں محبت کرتا بھی ہے اور یہ لفظ کہہ دے کہ میں آپ کی بیٹی سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے بعد سب سے زیادہ یہاں تک کہ اصحاب رسول صل اللہ علیہ وسلم سے بھی زیادہ محبت کرتا ہوں... جی ان الفاظ کے کہنے سے ایمان سلامت ہے جی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 608045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 514-396/D=05/1443

     یہ بات محبت طبعی کے غلبہ میں کہی گئی ہے یہ ایمان کے منافی نہیں ہے۔ لا یوٴمن احدکم حتی اکون احب الیہ من والدہ وولدہ والناس اجمعین کے تحت ملا علی قاری رحمہ اللہ مرقاة میں لکھتے ہیں: ولیس المراد الحب الطبیعی لانہ لا یدخل تحت الاختیار، و لا یکلف اللہ نفساً الا وسعہا، بل المراد الحب العقلی الذی یوجب ایثار ما یقتضی العقل رجحانہ ویتناول بمقتضی عقلہ لما علم وظن ان صلاحہ فیہ، وان نفر عنہ طبعہ (مرقاة شرح مشکاة: 1/139)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند