• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 131056

    عنوان: کیا اسلام میں سورج گہن سے مادر رحم میں جنین پر اثر پڑتاہے؟

    سوال: کیا اسلام میں سورج گہن سے مادر رحم میں جنین پر اثر پڑتاہے؟کیا یہ صرف دنیاوی بات ہے یا اس بارے میں قران میں کوئی ذکر ہے؟

    جواب نمبر: 131056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1201-1222/M37=01/1438

    سورج گرہن کا مادر رحم میں موجود جنین پر اثر انداز ہونا یہ محض عوامی اور دنیاوی بات ہے، یہ اسلامی تصور نہیں ہے حدیث میں اتنا آیا ہے کہ ”سورج گرہن یا چاند گرہن کسی کے موت و حیات کی وجہ سے وقوع پذیر نہیں ہوتے بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے جب تم سورج یا چاند گرہن دیکھو تو نماز پڑھو“ بعض روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ اپنے بندوں کو ڈراتے ہیں“۔ اس لیے سورج یا چاند گرہن کے موقع پر نماز پڑھنی چاہئے، عذاب قبر سے پناہ مانگنی چاہئے اور گناہوں سے توبہ استغفار کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند