• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 606858

    عنوان:

    کوئی کام شروع کرنے پر جانور ذبح کرنا؟

    سوال:

    ہمارے ہاں لوگ کوئی کام شروع کرنے سے پہلے بکرا ذبح کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خون جب بہایا جائے تو وہ کام بغیر کسی نقصان کے مکمل ہو جاتا ہے کیا یہ ٹھیک ہے ؟ میں اپنا مکان تعمیر کرنا چاہتا ہوں میرے رشتے دار کہتے ہیں کہ جہاں کام شروع کرنا ہو وہاں بقرہ یا مرغی ذبح کرو کوئی نقصان نہیں ہو گا کیا صرف صدقہ کے پیسے کسی مستحق کو دینا بہتر ہے یا بکرا یا مرغی ذبح کرنا؟

    جواب نمبر: 606858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 346-238/H=03/1443

    آپ کے یہاں کام شروع کرنے پر جانور ذبح کرنے کی جو رسم رائج ہے وہ شرعاً درست نہیں ہے اس کو ترک کردینا چاہئے۔ حسب موقعہ غرباء فقراء مساکین پر کچھ صدقہ کردیں اس میں حرج نہیں؛ بلکہ اچھا اور مستحسن عمل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند