• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 19562

    عنوان:

    ظہور مہدی ہونے والا ہے؟

    سوال:

    پاکستان میں آج کل کچھ علماء مثلاً حضرت مولانا عاصم عمر صاحب اور حضرت مفتی ابولبابہ صاحب کے بقول امام مہدی علیہ السلام کا ظہور بس دو تین سالوں کی کہانی ہے اوراس سلسلے میں انھوں نے کچھ کتب مثلاً دجال کون؟ کیوں؟ کہاں؟ برمودا تکوناور دجال، تیسری جنگ عظیم اور دجال وغیرہ کتب بھی تصنیف فرمائی ہیں۔ میں ذاتی طور پر یہ جاننا چاہتا ہوں کہ دارالعلوم دیوبند والوں کا اس بارے میں کیا خیال ہے اور آپ حضرات کی بصارت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟ میں چونکہ جامعہ فاروقیہ، شاہ فیصل کالونی، کراچی کا طالب العلم ہوں اور ہمارے حضرت الشیخ مولانا سلیم اللہ خاں حفظہ اللہ تعالیٰ ہمارے جامعہ کو دارالعلوم دیوبند کی شاخ بھی کہتے ہیں اس لیے میں آپ حضرات سے یہ سوال کرنا چاہتا ہوں۔ اور اگر اس موضوع پر کوئی کتاب مدد دے سکتی ہے تو ضرور بتائیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 19562

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 206=206-2/1431

     

    [ظہور مہدی، نزول عیسیٰ عليه السلام] (موٴلف حضرت مولانا شیخ احمد علی صاحب خلیفہٴ اجل حضرت شیخ الاسلام رحمه الله) اور حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب کا رسالہ [مسیح موعود کی پہچان] کا مطالعہ کیجیے، ان کتب میں مسئولہ موضوع پر تفصیل موجود ہے اس لیے صرف کتاب کے حوالے پر اکتفاء مناسب سمجھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند