• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 606425

    عنوان:

    کیا مومن ہونے کے لیے اجمالی طور پر ایمان لانا کافی ہے؟

    سوال:

    اللہ جہت، زمانے ، جگہ سے پاک ہے . اللہ مرد ہے نہ عورت. اگر کسی شخص کے گمان میں بھی یہ باتیں یعنی ان عقائد کا علم نہ ہو تو کیا وہ مسلمان ہو سکتا ہے . اگر وہ کہتا ہو کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا ہوں اور جو کچھ انھوں نے بتایا ہے اس پر ایمان ہے . حالانکہ اسے علم نہ ہو کہ انھوں نے کیا کیا بتایا ہے . نہ اس کو اللہ کی 99 صفات معلوم ہوں. یعنی ان صفات کی تفصیل ہی نہیں بلکہ صفات ہی نہ معلوم ہوں. بس جو بنیادی عقائد ہیں جو ہر کسی کو معلوم ہوتے ہیں اسے بھی معلوم ہوں. تو کیا وہ مسلمان ہو سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 606425

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:180-138/N=3/1443

     جی! ہاں، ایسا شخص مومن ہے ؛ کیوں کہ صحت ایمان اور نجات کے لیے اجمالی طور پراسلامی عقائد کا ماننا بھی کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند