• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 66879

    عنوان: اللہ کی ذات اور صفات کے متعلق عقائد

    سوال: ۱) کیا یہ عقیدہ ٹھیک ہے مخلوق جوبھی امر سرانجام دیتی ہے جیسے کھانا، پینا، سونا ،ہچکی یا جمائی آنا، اسی طرح مخلوق کا ہوا خارج کرنا یا پیشاب یا حاجت کرنا اور دیگر تمام امور سرانجام دینا وغیرہ وغیرہ جو بھی جسم سے سرانجام ہوتے ہیں اللہ پاک ان امور سے پاک ہے ؟اسی طرح مخلوق کے جسم کے جتنے بھی حصے یا صفات ہیں سر سے پاؤں تک بشمول بال ناخون وہ اللہ سے بلکل مثل نہی؟ ۲) اللہ پاک سنتا ہے ،کلام کرتا ہے ،دیکھتا ہے اللہ کے ہاتھ ہیں لیکن ان تمام صفات کی کفیت اللہ پاک خود جانتے ہیں ہم بس ان پر یقین اور ایمان رکھتے ہیں میرے دونوں عقائد ٹھیک ہیں؟

    جواب نمبر: 66879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1111-000/L=11/1437 اللہ رب العزت کے مثل کوئی چیز نہیں ہے نیز وہ دیگر عوارض انسانیہ سے منزہ و پاک ہے اسی طرح اللہ رب العزت سنتے اور دیکھتے ہیں؛ لیکن کیفیت اور حقیقتِ حال اللہ ہی کو معلوم ہے، سوال میں مذکور دونوں عقیدے درست ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند