• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 24905

    عنوان: کیا ہمارا یہ ایمان ہونا چاہئے کہ اللہ ہر جگہ موجود ہے اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم جہاں چاہئے آجاسکتے ہیں ،مگر ہر جگہ موجود نہیں ہیں، اور اذان سے پہلے صلاة و سلام پڑھنا اس نیت سے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سن رہے ہیں اور میرے سامنے موجود ہیں یا پھر اس نیت سے کہ میں اپنا سلام ان کی بارگاہ میں پیش کرتاہوں۔ 

    سوال: کیا ہمارا یہ ایمان ہونا چاہئے کہ اللہ ہر جگہ موجود ہے اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم جہاں چاہئے آجاسکتے ہیں ،مگر ہر جگہ موجود نہیں ہیں، اور اذان سے پہلے صلاة و سلام پڑھنا اس نیت سے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سن رہے ہیں اور میرے سامنے موجود ہیں یا پھر اس نیت سے کہ میں اپنا سلام ان کی بارگاہ میں پیش کرتاہوں۔ 

    جواب نمبر: 24905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1354=401-10/1431

    اللہ تعالیٰ کے بارے میں مذکورہ عقیدہ رکھنا صحیح اور درست ہے، البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ہرجگہ حاضر وناظر کا عقیدہ رکھنا یا یہ عقیدہ رکھنا کہ جہاں چاہیں آجاسکتے ہیں، درست نہیں اوراذان سے پہلے صلاةوسلام پڑھنے کا ثبوت نہیں ہے، اس وقت صلاة وسلام پڑھنے سے احتراز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند