• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 12399

    عنوان:

    ایک بہت بنیادی اور ضروری مسئلے پر راہ نمائی کا محتاج ہوں، وہ ہے اللہ کا شکلی تصور، یعنی ہمارا رب اللہ جس کے آگے ہم جھکتے ہیں، جس کے آگے ہم سجدہ ریز ہوتے ہیں، اس کا کیا تصور اور کیا چھوی دماغ میں لائی جائے جب کہ شیطان مختلف صورتیں اور تصور دماغ میں ڈالتا ہے خصوصاً سجدہ اور رکوع کی حالت میں (اور اگر کوئی چھوی دماغ میں آکئی تو نماز پر اس کے کیا اثرات ہوں گے) اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ (معراج میں اللہ جل شانہ نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی اور اپنا دیدار بھی کروایا) آیا آقائے نام دار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ جل جلالہ کی شکل کے متعلق کبھی کہیں کچھ ارشاد فرمایا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 865=812/ب

    بغیر کسی شکل وصورت کے محض اللہ کو حاضر و ناظر ہونا کا یقین رکھے۔ اور اس بات کا استحضار رہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دیکھ رہا ہے، اور اگر متعدد شکل وصورت میں اللہ تعالیٰ ہمارے سامنے آرہا ہے تو یہ شطانی تصورات ہیں، اس کو دور کرنا چاہیے۔ شب معراج میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو نور کی شکل میں دیکھا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند