• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 60000

    عنوان: اہل حدیث جن کو غیر مقلدین بھی کہا جاتاہے علمائے دیوبند کے نزدیک یہ لوگ اپنے تمام تر عقیدے کے ساتھ مسلمان کہلائیں گے یا غیر مسلم ہوں گے ؟

    سوال: (۱) میرا سوال یہ ہے کہ اہل حدیث جن کو غیر مقلدین بھی کہا جاتاہے علمائے دیوبند کے نزدیک یہ لوگ اپنے تمام تر عقیدے کے ساتھ مسلمان کہلائیں گے یا غیر مسلم ہوں گے ؟ اگر غیر مسلم یا کافر نہیں ہیں تو کیا ان لوگوں سے میل ملاپ رکھنا جائز ہوگا؟ ان کے گھر جانا اور دعوت کھانا جائز ہوگا یا نہیں؟ (۲) دوسر ا سوال بریلوی حضرات کے تعلق سے ہے کہ کیا بریلوی حضرات کو جو بالخصوص سارے تہوار مناتے ہیں ، شب برأت میں حلوا بناتے ہیں ، ان کے بارے میں بھی بتائیں ، کیا یہ لوگ بھی خارج اسلام ہیں؟ اور کیا ان سے بھی میل ملاپ اور آنا جانا اور کھانا پینا جائز ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 60000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1127-1141/L=10/1436-U بریلوی یا غیرمقلدین اسلام سے خارج نہیں ہیں یہ بدعتی اور سیدھی راہ سے منحرف ہیں، ان سے میل ملاپ رکھنے میں ان کے عقائد ونظریات سے متأثر ہونے کا اندیشہ رہتا ہے؛ اس لیے عوام کو ان سے بلاضرورت میل جول رکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند