• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 66828

    عنوان: اللہ پاک ماں،باپ ،اولاد،بیوی ان تمام رشتوں سے پاک ہے

    سوال: مفتی صاحب میرا عقیدہ ٹھیک ہے اللہ کے بارے میں؟ اللہ پاک ماں،باپ ،اولاد،بیوی ان تمام رشتوں سے پاک ہے اس کا کوئی وزیر نہیں،وہ دونوں جہاں کی زندگی نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی ہمیشہ ہمیشہ ان رشتوں سے آزاد ہے ، آزاد تھا ، اورآزاد رہے گا۔

    جواب نمبر: 66828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1110-1194/L=11/1437 اللہ رب العزت کے بارے میں مذکورہ بالا عقائد درست ہیں، بہتر ہے کہ آپ معارف القرآن میں سورہٴ اخلاص کی تفسیر دیکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند