• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 165478

    عنوان: مرزا غلام احمد کو امام مہدی اور عیسیٰ موعودکو ماننا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماے دین ومفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ زید مرزا غلام احمد قادیانی کو امام مہدی اور عیسیٰ مسیح موعود مانتا ہے اور مرزا غلام احمد کی تعلیمات کی تبلیغ کرتاہے ۔اپنے گھر کے ایک حصہ کو مسجد متعین کرلیا ہے جس میں وہ خود ،اس کے اہل خانہ اور چند دیگر لوگ نماز پنج گانہ ،جمعہ اور عیدین کی نمازیں ادا کرتے ہیں۔از روئے شرع فرمایا جاے کہ 1. شریعت کے مطابق زید اوراس کے ہم خیال لوگوں پر کیا حکم ہے ؟ 2. مسلمانوں کو اس کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے ؟ 3. زید یا اس کے کسی ہم عقیدہ کی موت اسی عقیدہ پر ہوجاتی ہے تو اس کی تجہیزو تدفین کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 165478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 83-80/H=1/1440

    پوری امت مسلمہ کا اجماعی عقیدہ ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے بعد کسی کو بھی نبوت عطاء نہ کی جائے گی آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں مرزا علام احمد قادیانی علیہ ما یستحقہ‘ نے دعاوی تو بہت کئے ہیں امام مہدی اور مسیح موعود ہونے کابھی وہ مدعی تھا اس کے مختلف متضاد اور بے شمار دعاوی روحانی خزائن کی متعدد جلدوں میں پھیلے ہوئے ہیں جن کا حاصل یہ ہے کہ خود مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کو مسیح موعود وغیرہ ماننے والے لوگ اپنے عقائد کفریہ باطلہ کی وجہ سے باتفاق علماءِ اسلام مرتد اور دائرہٴ اسلام سے باہر ہیں اس لئے ان کے ساتھ میل جول اور ان کی تقریبات وغیرہ میں شرکت ان کی تجہیز تکفین تدفین میں حاضری اور شامل ہونا ناجائز ہے۔

    (الف) اسلام اور قادنیت کا تقابلی مطالعہ ۔

    (ب) فتاوی محمودیہ۔

    (ج) فتاوی ختم نبوت۔

    (د) احسن الفتاوی میں تفصیل سے ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند