• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 25074

    عنوان: زید کہتاہے کہ دوسرا نبی ماننے سے خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ پڑے گا ،ایسا شخص آپ کے نزدیک کافر ہیں یا نہیں؟یاد رہے ہم تو کافر کہتے ہیں۔ 

    سوال: زید کہتاہے کہ دوسرا نبی ماننے سے خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ پڑے گا ،ایسا شخص آپ کے نزدیک کافر ہیں یا نہیں؟یاد رہے ہم تو کافر کہتے ہیں۔ 

    جواب نمبر: 25074

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(تھ): 1808=495-9/1431

    (۱) زید زندہ ہے یا وفات پاگیا؟
    (۲) کیا حضرت سید الاولین والآخرین احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی دوسرے نبی پر زید ایمان نہیں رکھتا یعنی سیدنا ابوالبشر حضرت آدم علیہ ا لسلام سے لے کر سیدنا حضرت عیسیٰ مسیح علیہ الصلاة والسلام تک جس قدر انبیاء تشریف لائے، ان سب کا منکر ہے؟ یا اُن پر اس کا ایمان ہے؟ خود اسی کے قلم سے اس کا قول لکھواکر بھیجئے۔
    (۳) اگر زید کی وفات ہوگئی ہے تو اسی مرحوم کا قول آپ کے ہاتھ کہاں سے لگا ہے اس کا قول اس کی کسی کتاب میں ہے یا کسی دوسرے نے نقل کیا ہے اور آپ نے اصل کو دیکھے بغیر نقل کردیا ہے۔
    (۴) بجائے فرضی نام (زید) کے اصل نام لکھ کر آئندہ استفتاء کریں۔
    (۵) آپ نے لکھا ہے ”یاد رہے ہم تو (زید کو) کافر کہتے ہیں، آپ کے پاس کافر کہنے کی کیا دلیل ہے؟ یعنی زید یا کوئی دوسرا شخص کہے کہ ”دوسرا نبی ماننے سے خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ پڑے گا“ زید کے اس جملہ پر کافر ہوجانے کا حکم آپ نے عقائد وکلام کی کون کون سی کتابوں میں دیکھا ہے، ان کتابوں کی اصل عبارات مع حوالہ نقل کیجیے۔
    (۶) اس سلسلہ میںآ ئندہ استفتاء لکھیں تو فتویٰ ہذا یا اس کی نقل ہمرشتہ کریں تب ان شاء اللہ تفصیل سے جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند