• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 58707

    عنوان: حیات النبی کی کیفیت کی بارے میں کہ کیایہ حیات دنیوی ہے یا برزخی ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مبین و مفتیان شرع متین حیات النبی کی کیفیت کی بارے میں کہ کیایہ حیات دنیوی ہے یا برزخی ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 58707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 292-Sd=6/1436-U حیاة النبی کے سلسلے میں اتنا عقیدہ رکھنا کافی ہے کہ انبیاء علیہم السلام اپنی قبروں میں اعلیٰ ترین حیات کے ساتھ زندہ ہیں، باقی حیات کی کیفیت اور حقیقت کی جاننے کی کوشش کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس کا صحیح علم حق تعالیٰ شانہ ہی کو ہے، جو ہر غیب کا جاننے والا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند