• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155264

    عنوان: سیاسی فائدہ کے لئے دسہرہ یا اور کسی پوجا کے پروگرام میں چندہ دینا ؟

    سوال: (1) سیاسی فائدہ کے لئے دسہرہ یا اور کسی پوجا کے پروگرام میں چندہ دینا کیسا ہے ؟ (2) ایسی جگہ آپ رہتے ہیں جہاں ہندو بھی ہیں اور اپنے پروگرام میں وہ بلاتے ہیں تو جانا کیسا ہے ؟میل جول اور رواداری کے لئے جانا اور پیسے دینا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 155264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:46-84/sn=3/1439

    (۱) دسہرہ اور پوجا ہندوووٴں کے خالص مذہبی تہوار ہیں، ان کے پروگراموں میں چندہ دینا کفر وشرک اور ناجائز کاموں میں تعاون کرنا ہے جو از روئے آیت کریمہ ”وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَی الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ“ (المائدہ) جائز نہیں ہے۔

    (۲) رواداری سے اظہار کے لیے غیرمسلم مریضوں کی عیادت کرنا، ان کے یہاں کسی کے انتقال پر تعزیت کرنا اسی طرح ان کی غیرمذہبی تقریبات میں شریک ہونے کی گنجائش ہے؛ لیکن خالص مذہبی پروگراموں میں شرکت کرنا بہرحال جائز نہیں ہے، حسن تدبیر سے معذرت کردینی چاہیے۔ دونوں مسئلوں کے لیے دیکھیں: امداد الفتاوی: ۴/ ۲۶۸، سوال: ۳۴۷، ۳۴۸، ۳۴۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند