• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 30850

    عنوان: سوال یہ ہے کہ حق لا الہ الا اللہ کہنا درست ہے؟براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔ 

    سوال: سوال یہ ہے کہ حق لا الہ الا اللہ کہنا درست ہے؟براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 30850

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):333=300-3/1432

    احادیث میں صرف ”لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللہُ“ پڑھنے کا ذکر ملتا ہے اور یہ تو ایسا کلمہ ہے کہ سب ہی انبیائے کرام نے فرمایا اور پڑھا۔ ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پڑھا اور پڑھنے کے فضائل بیان فرمائے، لیکن حق لا الٰہ الا اللہ کہنا کسی حدیث سے ثابت نہیں، یہ جاہل اور بدعتی قسم کے لوگوں کی ایجاد ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند