عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 606788
قرآن کریم کے الفاظ اگر کبھی صحیح ادا نہ ہوپائیں تو کیا حکم ہے؟
میں بچپن سے مختلف قاریوں سے قرآن مجید پڑھنا سیکھ رہا ہوں، اب میں جب قرآن پڑھتا ہوں تو بعض اوقات الفاظ بالکل غلط ادا کر دیتا ہوں مجھے اپنی غلطی کا پتہ بھی نہیں چلتا میری نظر بھی کمزور ہے ،کیا مجھ پر کفر لازم آئے گا؟
جواب نمبر: 606788
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:228-159/SD=3-1443
اگر کبھی کوئی آیت غلطی سے غلط پڑھ دی ، تو اس کی وجہ سے کفر کا حکم عائد نہیں ہوگا، خواہ غلط پڑھی ہوئی آیت کے معنی کچھ بھی بنتے ہوں؛ اس لیے کہ غلطی سے کفریہ کلمہ بولنے سے کفر کا حکم عائد نہیں ہوتا ہے ، پس آپ مطمئن رہیں اور قرآن کریم سیکھتے رہیں ۔
قال ابن عابدین: قال فی البحر والحاصل: أن من تکلم بکلمة للکفر ہازلا أو لاعبا کفر عند الکل ولا اعتبار باعتقادہ کما صرح بہ فی الخانیة ومن تکلم بہا مخطئا أو مکرہا لا یکفر عند الکل، ومن تکلم بہا عامدا عالما کفر عند الکل ومن تکلم بہا اختیارا جاہلا بأنہا کفر ففیہ اختلاف۔ ( رد المحتار: ۲۲۴/۴، باب المرتد، دار الفکر بیروت )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند