عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 174230
جواب نمبر: 174230
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 183-141/SN=03/1441
(۱، ۲) اگر کسی عالم دین کی توہین محض اس کے عالم دین ہونے کی بنیاد پر کی جائے تو یہ کفر ہے، اگر کسی کی طرف سے اس طرح کی توہین صادر ہو جائے تو اس پر تجدید ایمان و نکاح ضروری ہے، تجدید ایمان کے بعد تجدید نکاح کے لئے بیوی پر عدت گزارنا ضروری نہیں ہے، دورانِ عدت بھی تراضی طرفین سے نکاح ہو سکتا ہے۔ والاستخفاف بالعلماء لکونہم علماء استخفاف بالعلم، والعلم صفة اللہ تعالی منحہ فضلاً علی خیار عبادہ لیدلّوا خلقہ علی شریعتہ نیابة عن رسلہ فاستخفافہ بہذا یعلم أنہ إلی من یعود ․․․․ والاستخفاف بالأشراف والعلماء کفر ۔ (مجمع الأنہر: ۱/۶۹۵، الفاظ الکفر أنواع، الرابع فی الاستخفاف بالعلم ، ط: بیروت) ۔
-----------------------------
جواب درست ہے، اور اگر کوئی واقعی صورت پیش آئی ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر سوال کر لیا جائے۔ (ل)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند