• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 172542

    عنوان: جو شخص کہے حضرت یوسف علیہ السلام کا معاذاللہ منہ کالا کیا گیا گدھے پہ بٹھایا گیا اس كا كیا حكم ہے؟

    سوال: کوئی شخص کہے حضرت یوسف علیہ السلام کا معاذاللہ منہ کالا کیا گیا گدھے پہ بٹھایا گیا اور شہر کے چکر لگوائے گئے کیا یہ نبی کی گستاخی ہے یا نہیں۔ اگر ہے تو شرعی حکم کیا ہے؟ میں نے مفتی عبدالحفیظ مدنی کی اسی سے متعلق تقریر سنی انہوں نے گستاخی کہا ہے اور کافر کہا ہے؟

    جواب نمبر: 172542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1229-1071/B=12/1440

    جو شخص ایسی بات حضرت یوسف علیہ السلام کے بارے میں نقل کر رہا ہے اس سے اس کا حوالہ اور اس کی سند معلوم کی جائے۔ کس معتبر کتاب میں یہ باتیں لکھی ہیں۔ پھر وہ یہ بات کہہ رہا ہے ایسا عقیدہ بھی رکھتا ہے یا محض سنی سنائی بات نقل کر رہا ہے، اس کی وضاحت فرمائیں، اس کے بعد جواب لکھا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند