• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 25078

    عنوان: شرک ، کفر اور بدعت کی آپ کو جتنی تعریف معلوم ہو بتائیں؟

    سوال: شرک ، کفر اور بدعت کی آپ کو جتنی تعریف معلوم ہو بتائیں؟

    جواب نمبر: 25078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1666=1313-10/1431

    آپ اگر ان تینوں چیزوں کی بہت تفصیلی تحقیق چاہتے ہیں تو عقائد وکلام کی کتابیں دیکھئے۔ ویسے عام طور پر کفر کہتے ہیں اللہ کا انکار، اس کی وحدانیت کا انکار کرنے کو کہا جاتا ہے۔ اللہ کی ذات یا صفات میں کسی کو شریک ٹھہرانا شرک کہلاتا ہے۔ اور جو چیز قرآن وحدیث سے ثابت نہ ہو اور اسے نیک کام اور عبادت کا کام اور ثواب سمجھ کر کیا جائے اور نہ کرنے والے پر ملامت کی جائے تو اسے بدعت کہا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند