• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 21294

    عنوان:

    میرا سوال ہے کہ کیا فوت شدہ علماء کی قبر پر جاکر یہ کہنا کہ آپ ہمارے لئے دعا کیجئے جائز ہے؟

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ کیا فوت شدہ علماء کی قبر پر جاکر یہ کہنا کہ آپ ہمارے لئے دعا کیجئے جائز ہے؟

    جواب نمبر: 21294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 631=424-4/1431

     

    علماء کی قبر پر جاکر دعاء کی درخواست کرنا ثابت نہیں، میت کے ساتھ جو معاملہ شرعاً ثابت ہے اس کی اجازت ہے، اپنی طرف سے اس میں اضافہ نہ کیا جائے: ویکرہ النوم عند القبر وقضاء الحاجة بل أولی وکل ما لم یعہد من السنة والمعہود منہا لیس إلا زیارتہا والدعاء عندہا قائما (شامي: ۳/۱۵۴، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند