• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 42238

    عنوان: کیا امتی عمل میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر ہوسکتاہے؟

    سوال: کیا امتی عمل میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر ہوسکتاہے؟

    جواب نمبر: 42238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1096-1121/N=1/1434 کوئی امتی کمیت ومقدار عمل میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر ہوجائے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بڑھ جائے ایسا ممکن ہے، محال نہیں، بلکہ واقع ہے، جیسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی میں صرف ایک بار حج کیا جب کہ بعض افرادِ امت ایسے ہیں جو ہرسال حج کرتے ہیں، لیکن کیفیت میں کسی بھی امتی کا کوئی عمل بلکہ اس کی پوری زندگی کے تمام اعمال صالحہ بلکہ ساری امت کے اعمال صالحہ بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی ایک عمل کے برابر نہیں ہوسکتے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جس درجہ اخلاص ، عبدیت،معرفت وخشیت الٰہی اور خشوع وخضوع وغیرہ کے ساتھ اعمال صالحہ انجام دیا کرتے تھے، امت کی رسائی وہاں تک ممکن نہیں، اور اصل چیز کیفیت ہے نہ کی کمیت بلکہ وہ ثانوی درجہ کی چیز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند