عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 156758
جواب نمبر: 156758
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:380-347/H=4/1439
(۱) حاشیہٴ ترجمہ شیخ الہند رحمہ اللہ تعالی میں ہے ”ف۱راجح یہ ہے کہ ادریس علیہ السلام حضرتِ آدم اور حضرت نوح علیہما السلام کے درمیانی زمانہ میں گذرے ہیں․․․ ف۱۱یعنی (حضرت ادریس علیہ السلام کو) قرب وعرفان کے بلند مقام اور اونچی جگہ پر پہنچایا بعض کہتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی طرح وہ بھی زندہ آسمان پر اٹھائے گئے اور اب تک زندہ ہیں، بعض کا خیال ہے کہ آسمان پر لے جاکر روح قبض کی گئی ان کے متعلق بہت سی اسرائیلیات مفسرین نے نقل کی ہیں، ابن کثیر نے ان پر تنقید کی ہے“۔
(۲) نمبر ایک کے تحت جواب آگیا۔
(۳) یہ مضمون درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند