• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 35901

    عنوان: کیا شادی کے کارڈ پر اگر ” بسم اللہ الرحمن الرحیم“ کی جگہ بے ادبی کے ڈر سے اگر اس پہ 786 لکھاجائے تو کیا اس کی اجازت ہے کہ نہیں؟

    سوال: کیا شادی کے کارڈ پر اگر ” بسم اللہ الرحمن الرحیم“ کی جگہ بے ادبی کے ڈر سے اگر اس پہ 786 لکھاجائے تو کیا اس کی اجازت ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 35901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 118=71-1/1433

    ۷۸۶، بسم اللہ الرحمن الرحیم کا عدد ہے، اگر بے ادبی کا خوف ہو تو ۷۸۶ لکھا جاسکتا ہے؛ البتہ ۷۸۶ لکھتے وقت زبان سے بھی بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لے، تاکہ بسم اللہ کی برکت اور اس کا ثواب حاصل ہوسکے، صرف ۷۸۶ لکھنے سے بسم اللہ کا ثواب حاصل نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند