• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 35639

    عنوان: اللہ تعالی کے ہر چیز میں موجود ہونے سے کیا مراد ہے ؟؟

    سوال: بندہ ناچیز نے آپ حضرات کا دیا ہوا ایک فتویٰ پڑھا جس میں آپ صاحبان کی طرف سے بتایا کیا تھا کہ اللہ پاک ہرہرجگہ، ہرہروقت اور ہرہرچیز میں موجود ہے، پہلے تو باتوں پر تو دل مطمئن ہے اور دلائل بھی ہیں، لیکن مجھے تیسری بات سمجھ میں نہیں آئی کہ اللہ تعالیٰ ہرہرچیز میں کس طرح موجود ہے؟ کیا پ کی ہر سے ہرچزہی ہے۔

    جواب نمبر: 35639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1995=395-12/1432 اللہ تعالیٰ عرش پر مستوی ہے اور عرش پر مستوی ہوتے ہوئے ہرجگہ موجود ہے، اور ہرجگہ حاضر وناظر ہے۔ یہ اللہ کی خصوصی صفات میں سے ہے، ہم اس کے ہرجکہ موجود ہونے کی کیفیت کو نہیں سمجھ سکتے نہ ہی بتاسکتے ہیں، تمام مفسرین بالاتفاق لکھتے ہیں، استواءً یلیق بہ یعنی اللہ تعالیٰ عرش پر ہوتے ہوئے ہرجگہ حاضر ناظر ہے اس کی کیفیت اللہ ہی کو معلوم ہو جو کیفیت اس کے لائق اور شایانِ شان ہے، اسی کیفیت کے ساتھ وہ ہرجگہ موجود ہے، جو فہم انسانی سے بالاتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند