• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 40243

    عنوان: عقائد

    سوال: معبوث ہونے کا کیا مطلب ہے؟ کیا انبیاء کے علاوہ بھی اللہ نے کسی کو معبوث فرمایا ہے؟ کسی کام کے واسطے انسانو ں ،جنوں یا فرشتوں میں سے؟

    جواب نمبر: 40243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1264-789/L=9/1433 ”مبعوث“ کے معنی ہیں بھیجا ہوا، اس لغوی معنی کے اعتبار سے ملک کے سفیر وغیرہ کو بھی مبعوث کہہ دیتے ہیں، البتہ شریعت کی اصطلاح میں مبعوث اور منزل من اللہ وہ کہلاتا ہے جس کو اللہ رب العزت نے اپنے احکام (شریعت کے اوامر ونواہی وعقائد) کی تبلیغ کے لیے بھیجا ہو، اس کو رسول یا نبی کہتے ہیں، رسول یا نبی ہونا انسانوں کا خاصہ ہے، اللہ نے کسی جنات یا فرشتہ کو اس طرح نبی یا رسول بناکر نہیں بھیجا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند