• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 39115

    عنوان: تمام مردے جب مر جاتے ہیں تو وہ حیات ہوتے ہیں یا اموات؟

    سوال: حضور تمام مردے جب مر جاتے ہیں تو وہ حیات ہوتے ہیں یاا موات، کیوں کہ اگر وہ اموات ہوتے ہیں تو جب ہم قبرستان سے گذرتے ہیں اور ہم انھیں سلام دیتے ہیں تو وہ اس کا جواب دیتے ہیں۔ برائے مہربانی رہنمائی کریں کہ وہ حیات ہوتے ہیں یاا موات؟

    جواب نمبر: 39115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1140-954/B=6/1433 ہمیں اس چکر میں نہیں پڑنا چاہیے کہ مردے اپنی قبروں میں زندہ ہیں یا مردہ؟ اور ہمارے سلام کو سنتے ہیں یا نہیں؟ اور جواب دیتے بھی ہیں یا نہیں۔ ہمارا کام صرف ا تنا ہے کہ جب ہم قبرستان میں جائیں تو موت کی یاد اور فکر آخرت کی نیت سے جائیں اور سنت کے مطابق پہلے سلام کریں، پھر جو کچھ ہم سے ممکن ہو پڑھ کر اس کا ثواب مردوں کو پہنچادیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند