• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 69959

    عنوان: کیا قصر کرنے والے امام کے پیچھے نماز جائز ہے؟

    سوال: اگر کوئی امام قصر نمازپڑھا رہاہوں اور ہماری نماز قصر نہیں ہے تو کیا اسکے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اگر بھولے سے نیت کرلی تو باقی رکعت کیسے ادا کریں گے ۔ برائے مہربانی اس سوال کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 69959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1347-1435/H=1/1438

    آپ اگر مقیم ہیں تو آپ کو تو پوری ہی نماز کی نیت کرنی ہے اور نماز بھی پوری ہی اداء کرنی ہے آپ قصر نہیں کریں گے بلکہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد مثل لاحق کے بقیہ دو رکعت اداء کریں گے البتہ جس طرح امام کے پیچھے سورہٴ فاتحہ نہیں پڑھتے اسی طرح ان دو رکعت میں بھی نہ پڑھیں گے حکماً آپ امام کے پیچھے ہی ہیں۔

    آپ نے بھول سے کیا نیت کرلی اُس کو صاف لکھنا تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند