• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 39266

    عنوان: اعمال میں امتی کا مقام

    سوال: کیا اعمال میں امتی کا مقام نبی سے بڑھ سکتا ہے؟ اگر کوئی شخص ایسا عقیدہ رکھے اور اپنی کتاب میں لکھے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟ قرآن و حدیث کے حوالے سے یا مستند حوالے سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 39266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1048-1048/M=7/1433 امتی اعمال میں بظاہر نبی سے بڑھ سکتا ہے لیکن حقیقت اور کیفیت کے اعتبار سے ہرگز نہیں بڑھ سکتا۔ (مطالعہٴ بریلویت) جو شخص ایسا عقیدہ رکھتا ہے وہ اس کی کیا ت شریح کرتا ہے اور اپنی کتاب میں کیا لکھتا ہے؟ اس کی وضاحت کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند