• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 603652

    عنوان:

    كیا درود كی طرح دعا كی درخواست بھی فرشتے حضور ﷺ تك پہنچاسكتے ہیں؟

    سوال:

    کیا حضور اُمت کے لیے دعا کرتے ہیں اور حضور سے اس عقیدے سے یہاں سے دُعا کی درخواست کرنا کہ یہاں سے فرشتے یہ اللہ تعالیٰ حضور کو پہنچا دے گا تو کیا اس عقیدے سے درخوست وہاں حضور کے پاس چلی جائے گی؟

    جواب نمبر: 603652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 758-790/B=12/1442

     درود شریف کے بارے میں تو یہ آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر دُور سے درود بھیجا جائے تو فرشتے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچاتے ہیں، لیکن دُعا کی درخواست دُور سے بھیجنے کے بارے میں کوئی صراحت نہیں ملی۔ ہاں اتنی بات ملتی ہے کہ روضہٴ اطہر کے پاس دُعا کی درخواست کرسکتاہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند