عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 39290
جواب نمبر: 39290
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 936-551/L=7/1433 مختلف روایات میں صحابہٴ کرام کے فضائل مذکور ہیں، اور ان کو ہدفِ ملامت بنانے سے منع کیا گیا ہے، جو شخص صحابہٴ کرام کو برا کہے اور ان پر تہمت لگائے وہ گمراہ اہل سنت والجماعت سے خارج، اور سلف وخلف کے طریقے سے ہٹا ہوا ہے، سبُّ أحد من الصحابة وبغضہ لا یکون کفرًا لکن یضلل (شامي: ۶/۳۷۷) اعلم أن سب الصحابة حرام من أکبر الفواحش ومذہبنا ومذہب الجمہور أنہ یعزر (مرقاة: ۱۱/۲۷۳) یکف عن ذکر الصحابة إلا بخیر لما ورد من الأحادیث الصحیحة من مناقبہ ووجوب الکف عن الطعن فیہ کقولہ علیہ السلام: لا تسبوا أصحابي فلو أن أحدکم أنفق مثل أحد ذہبًا ما بلغ مد أحدہم ولا نصیفہ (شرح عقائد: ۱۶۱)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند