• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 607065

    عنوان:

    اللہ تعالی کے وجود کے بارے میں وسوسے آنا

    سوال:

    سوال : مجھے ایسے خیالات آتے ہیں کہ اللہ نہیں ہے کبھی کبھی اور کبھی کبھی میری آنکھوں سے آنسو ں آنے لگ جاتے ہیں کہ میرا اللہ کتنا رحیم ہے میں کتنا گناہ گار ہوں پھر بھی میرا اللہ مجھے رزق دیتا ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرا رب میرے قریب ہے ۔

    جواب نمبر: 607065

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 79-57/B-Mulhaqa=04/1443

     اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ رب ذوالجلال بڑا حکیم اور غفور ہے؛ بندوں کی نافرمانی کے باوجود وہ اپنے احسانات کم نہیں کرتا نیز اللہ تعالی بہت قریب ہے۔ قرآن کریم میں ہے ”نَحْنُ أقْرَبُ إلَیْہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ“ (ہم انسان کے، اس کی رگِ گردن سے بھی زیادہ قریب ہیں) رہے خیالات و وساوس تو ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، جب خیالات آئیں تو فوراً توجہ ہٹاکر أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم وغیرہ پڑھ کر شیطان مردود سے پناہ مانگیں اور ”آمَنْتُ بِاللّٰہِ“ پڑھ لیا کریں اور اپنے آپ کو آپ فارغ نہ رکھا کریں؛ بلکہ کام میں مشغول رکھا کریں، ایسا کرنے سے ان شاء اللہ وساوس کم ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند