• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 68479

    عنوان: شہید کی تعریف کیا ہے؟

    سوال: شہید کی تعریف کیا ہے؟

    جواب نمبر: 68479

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1033-988/B=12/1437 جو شخص محض اس نیت سے جہاد کرے تاکہ اللہ کا کلمہ بلند ہو اپنے ملک، وطن، قوم اور زمین ، علاقے کے لیے نہیں، اور پھر وہ اس جہاد میں مارا جائے تو وہ اصلی دنیاوی شہید ہے، ا س کا حکم یہ ہے کہ اسے نہ تو غسل دیا جائے گا نہ ہی کفن دیا جائے گا، بلکہ اس کو بلا غسل اور بلا کفن کے دفن کردیا جائے گا اور وہ شہید جو کہ اخروی شہید کہلاتے ہیں جیسے کوئی ٹرین و بس وغیرہ میں دب کر مر گیا، ہیضہ وطاعون میں یا ولادت میں کسی عورت کی موت ہوگئی تو وہ بھی شہید ہے یعنی شہیدوں جیسا اجرو ثواب اسے بھی ملے گا، مگر اس کو دنیا میں غسل بھی دیا جائے گا اور کفن بھی دیا جائے گا، اور نماز جنازہ بھی پڑھی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند