• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 41912

    عنوان: صحیح اور جھوٹ بتانے والی مشین

    سوال: آج کل ایسی مشین آگئی ہے جیسے FMRIپولیگراف جو جھوٹ کو بتادیتی ہے، اگر ان دونوں مشین کو استعمال کرو تو 100 فی صد بتادتی ہے کہ سچ ہے یا جھوٹ؟ FMRI یہ مشین تو 78 فی صد بتادیتی ہے۔ میری رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 41912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1387-1360/N=2/1434 مذہب اسلام کا یہ عقیدہ کہ دل میں آنے والے خیالات وساوس اور دیگر بہت سی باتیں قطعی اور یقینی طور پر بغیر کسی واسطہ کے اللہ رب العزت کے علاوہ کوئی نہیں جانتا سو فیصد سچا اور برحق ہے، اس میں کچھ بھی شک وتردد کی گنجائش نہیں ہے، اور دنیا خواہ کتنا ہی ترقی کرلیے قیامت تک کبھی بھی اس اسلامی عقیدہ کی صداقت اور حقانیت میں کوئی فرق نہیں آسکتا، تاقیامت ہمیشہ ہمیش اس کی صداقت وحقانیت برقرار رہے گی۔ اور آپ جن مشینوں کا تذکرہ کررہے ہیں ان کے ذریعہ 100 فیصد یقین اور قطعیت کے ساتھ دل کی کوئی بھی بات ہرگز نہیں جانی جاسکتی، ان مشینوں کے ذریعہ لوگ غیر یقینی قرائن اور علامات کی وجہ سے قیاس واندازہ سے کسی معاملہ میں سچ یا جھوٹ سمجھ لیتے ہیں، اور اللہ رب العزت جو جانتے ہیں وہ کسی آلہ اور واسطہ کے بغیر جانتے ہیں اور ان کی جانی ہوئی بات سو فیصد قطعی اور یقینی ہوتی ہے، اس میں ذرہ برابر بھی اس کے خلاف کا احتمال نہیں ہوتا، اور ظاہر ہے کہ ظن وتخمین کو وہ بھی جو مادی چیزوں کا محتاج بن کر حاصل ہوا ہو، اللہ رب العزت کے علم یقینی وقطعی سے کوئی مناسبت نہیں ہوسکتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند