• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 21279

    عنوان:

    میں یہاں سعودی میں رہتاہوں ۔ میرے دوست کا بھائی کبھی کبھی نماز پڑھتا ہے، لیکن اللہ پر یقین نہیں رکھتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ اللہ کو ہم نے دیکھا ہی نہیں تو کیسے یقین کریں؟ اور اللہ تعالی نے اگر جنت مسلمانوں کے لیے بنائی ہے تو پھر کافروں کو بھی تو اس نے پیدا کیا ہے ، ایساکیوں ہے ؟ انہیں جہنم کیوں؟ براہ کرم، مدلل جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 661=540-4/1431

    بہت سے لوگوں نے بمبئی، کلکتہ، مکہ، مدینہ، بیت المقدس، امریکہ، افریقہ، کناڈا، چین نہیں دیکھا ہے، مگر اس کے شہر اور ملک ہونے کا یقین رکھتے ہیں، کیونکہ یہ خبر متواتر سے ثابت ہیں اور یقینی ہیں۔ جس طرح خبر متواتر سے یقین حاصل ہوتا ہے، اسی طرح اللہ اور اس کے رسول کی بتائی ہوئی چیز پر بھی یقین ہوتا ہے۔ علم اورخوشبو کو ہم نے نہیں دیکھا ہے، مگر اس کا یقین رکھتے ہیں۔ جنت ودوزخ کو نہیں دیکھا مگر اللہ اور اس کے رسول کے فرمان کی وجہ سے اس پر یقین رکھتے ہیں۔ جنت ودوزخ میں جانے کا مدار اعمال پر رکھا گیا ہے، ایمان لانے والا، اگر نیک عمل کرے گا وہ جنت میں جائے گا، ورنہ جہنم میں جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند