• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 69648

    عنوان: کوئی ذکر بتائیں کہ جس سے ہمارے گھروالوں کے دل کھلے رہیں

    سوال: ہم دوبھائی اور ایک بہن ہیں، ہم سب کی شادی ہوچکی ہے اور الگ الگ ملک میں رہتے ہیں، ہم ایک دوسرے سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں، مگر ان دنوں میری بہن کو احساس ہے کہ ہم بھائی ویسے نہیں ہیں جیسے شادی سے پہلے تھے۔ میں دل سے کہہ رہاہوں کہ میں ویساہی ہوں جیسا شادی سے پہلے تھا اور مجھے پورا یقین ہے کہ میرے بڑے بھائی بھی پہلے کی طرح ہیں۔ بدقسمتی سے اولیات، ذمہ داریوں اور دوری کی وجہ سے بات چیت میں لمبا وقفہ ہوجاتاہے ، جس سے غالبا یہ نتیجہ سامنے آیا کہ ہم بدل گئے ہیں اور ہماری محبت پہلے کی طرح نہیں ہے۔ الحمد للہ، جب میں دعا کرتاہوں تو پہلے میں اپنے والدین،اپنی بہن اور اپنے بھائی کے لیے کرتاہوں پھر اپنے اور اپنی فیملی (بیوی بچے) کے لیے دعا کرتاہوں، اس سے میرا خلوص ظاہر ہوتاہے ۔ براہ کرم، کوئی ذکر بتائیں کہ جس سے ہمارے گھروالوں کے دل کھلے رہیں اور اس طرح کے احاس سے نجات پائیں، اس سے ازدواجی تعلقات پر اثر پڑتاہے، لیکن الحمد للہ، مجھے یقین ہے کہ اخلاص اور احساس نیت پر موقوف ہوتاہے، اس لیے مجھے کوئی ڈر نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 69648

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 941-961/B=12/1437

    اپنی دعاوٴں میں تین مرتبہ یہ دعا بھی پڑھ لیا کریں۔ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا اور ساتھ میں اَلّٰلہُمَّ اَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِنَا وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِنَا بھی تین بار پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند