عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 39551
جواب نمبر: 39551
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1121-697/L=8/1433 بانی دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محمد قاسم صاحب قدس سرہ العزیز کی طرف جو مضمون انکار ختم نبوت زمانی کا نسبت کیا گیا ہے بالکل جھوٹ اور افتراء ہے، حجة الاسلام نے اپنی کتاب تحذیر الناس میں ختم نبوت کے تین درجات اور تین مراتب بیان فرمائے ہیں، (۱) ختم نبوت مرتبی (۲) ختم نبوت مکانی (۳) ختم نبوت زمانی اور تینوں اعتبار سے آپ کا خاتم النّبیین ہونا ثابت فرمایا ہے۔ ”عبارات اکابر“ موٴلف سرفراز خان صاحب صفدر علیہ الرحمة میں بعنوان ”مسئلہٴ ختم نبوت اور حضرت نانوتوی علیہ الرحمة“ ۱۱۹ تا ۱۲۹ پر اس اشکال کا تحقیقی جواب مذکور ہے، اگر تفصیل مطلوب ہو تو اس کتاب کا مطالعہ کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند